سکرنڈ: سکرنڈ کی اصغر کالونی میں بے دردی سے قتل کی گئی معصوم بچی ہیر باگڑی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم اوم پرکاش باگڑی کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایچ او سکرنڈ اکبر علی چنہ کے مطابق، پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم اصغر کالونی ٹو میں چھپا ہوا ہے۔ گرفتاری کے لیے پہنچنے پر ملزم نے فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی اور مقابلے میں وہ مارا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے مقتول بچی کی سونے کی بالیاں بھی برآمد ہوئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کی بنیاد پر اس کی شناخت کی گئی۔
0 تبصرے