فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو جواب طلب کرلیا
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئین شکنی و سنگین غداری کےکیس میں کارروائی شروع کرنے کی استدعا پرفریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف آئین شکنی و سنگین غداری کےکیس میں ہائی کورٹ میں آئینی درخواست کی ابتدائی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ نعیم اخترافغان کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نےکی۔
عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو جواب طلب کرلیا۔
0 تبصرے