واشنگٹن (ویب ڈیسک): انسانی حقوق کے لیے سرگرم امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم تنظیم "ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس" نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 639 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 1329 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تنظیم کے مطابق شہید ہونے والوں میں 263 عام شہری اور 154 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔ ایران نے تاحال اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں سے متعلق کوئی حتمی تازہ تفصیل جاری نہیں کی، تاہم پیر کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک 224 افراد جاں بحق اور 1277 زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں میں اب تک 24 افراد مارے جا چکے ہیں۔
0 تبصرے