کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، نہ ہی بھارت سے مکالمے کے لیے بے تاب ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ظہرانے پر ہونے والی ملاقات پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی، مگر بھارت نے بدقسمتی سے مستقل امن کی کوششوں اور امریکی سفارتکاری کو مسترد کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ تو کشیدگی کا خواہاں ہے اور نہ ہی بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے بے چین ہے، لیکن ہم تسلیم کرتے ہیں کہ امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
0 تبصرے