ایران کا تل ابیب میں تباہی اور 600 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایران کا تل ابیب میں تباہی اور 600 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے اسرائیلی اور امریکی اہداف پر نئے میزائل حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے، جن میں 600 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ شامل ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر حملوں میں ایسے ہتھیار استعمال کیے گئے جو اس سے قبل کبھی استعمال نہیں کیے گئے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تازہ حملوں کے بعد تل ابیب کے 8 علاقوں میں تباہی پھیل گئی، متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی جبکہ 4000 رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حملوں کے بعد ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی، جبکہ بن گوریون ایئرپورٹ پر ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد خطے میں امریکہ کے بغیر نیا توازن قائم ہوگا، اور جنگ کے آغاز سے اب تک 600 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔