ایران میں غدار بھرے ہوئے ہیں، قیادت کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے

ایران میں غدار بھرے ہوئے ہیں، قیادت کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے

تہران؛ تجزیہ کار احمد حسن العربي نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت کو دیکھنا ہوگا کہ اس کے بہترین دماغ ہر جگہ اور اپنے گھروں میں موجود ہیں، اور اتنی ہائی لیول پر اسرائیل اور امریکہ کی موجودگی اور مسلسل نگرانی ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق اس صورتحال کا نقصان صرف ایران کو نہیں بلکہ پورے خطے کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ایرانیوں کو فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے سابق صدر احمدی نژاد نے کہا تھا کہ جب انہوں نے بطور صدر اسرائیل پر نظر رکھنے کے لیے ایک نظام قائم کیا تو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کا سربراہ اور تمام کمانڈرز موساد سے منسلک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اس خطرے کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم ممالک کو اب او آئی سی پر انحصار کرنے کے بجائے یورپی یونین کی طرز پر متحد ہونا چاہیے، کیونکہ پرانا نظام اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔