قاضی احمد (رپورٹر) قاضی احمد میں دو الگ الگ روڈ حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پہلے حادثے میں قاضی احمد کے قریب کبر اسٹاپ کے مقام پر قومی شاہراہ پر راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 45 سالہ محمد عارف سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
دوسرے حادثے میں چھنڈن شاخ کے مقام پر کراچی سے پشاور جانے والی تیز رفتار کار نے پیچھے سے مسافر بس کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار سوار 10 سالہ محمد ذکریا اور ان کی والدہ مسمات ملائکہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
حادثات میں عروج، فاطمہ، خدیجہ، عازیہ، ضمیر عارف پٹھان، محمد وقاص پٹھان، سید ذوالفقار، عاصمہ، نازیہ، محتاب رفیق، عبداللہ، عبدالاریب دانش، اطہر سمیت 17 افراد زخمی ہوئے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
0 تبصرے