اسرائیل نے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم اٹھایا ہے” — قطر کی ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کی مذمت

اسرائیل نے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم اٹھایا ہے” — قطر کی ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کی مذمت

دوحہ (ویب ڈیسک) قطر نے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر مبینہ اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے “خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام” قرار دیا ہے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ ساؤتھ پارس فیلڈ، جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے، سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنانا خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے دوران انتہائی خطرناک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی سلامتی، خطے کے عوام اور ماحول کے لیے خطرہ ہے۔ قطری ترجمان نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اہم اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔