احمد آباد (ویب ڈیسک) – بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد، جن میں عملے کے 12 ارکان بھی شامل تھے، جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، تباہ ہونے والے طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق، حادثے کا شکار طیارہ 169 بھارتی شہریوں، 53 برطانوی شہریوں، ایک کینیڈین، 7 پرتگالی شہریوں اور 11 بچوں کو لے کر جا رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 احمد آباد ایئرپورٹ سے روانگی کے بعد صرف 625 فٹ کی بلندی تک ہی جا سکی، اور 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔
حادثہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا۔
حادثے کے بعد احمد آباد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق، پرواز بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جب وہ 625 فٹ کی بلندی پر تھا۔
0 تبصرے