مورو: شہید عرفان لغاری کی لاش 36 گھنٹے بعد ورثاء کی مرضی کے بغیر سخت پولیس پہرے میں سپردِ خاک

شہید عرفان لغاری کی نمازِ جنازہ سخت سیکیورٹی میں محمد حسین قبرستان میں ادا کی گئی

مورو: شہید عرفان لغاری کی لاش 36 گھنٹے بعد ورثاء کی مرضی کے بغیر سخت پولیس پہرے میں سپردِ خاک

مورو؛ مورو میں حالیہ ہنگاموں کے دوران زخمی ہونے کے بعد حیدرآباد کے اسپتال میں شہید هونے والے نوجوان عرفان لغاری کی لاش 36 گھنٹے بعد ورثاء کی مرضی کے بغیر سخت پولیس پہرے میں دفن کر دی گئی۔ ورثاء کی جانب سے میت وصول کرنے سے انکار کے بعد، شہید نوجوان عرفان لغاری کی نمازِ جنازہ سخت سیکیورٹی میں محمد حسین قبرستان میں ادا کی گئی۔ شہید نوجوان کو ورثاء کی مرضی کے بغیر اور پولیس کی سخت نگرانی میں سپردِ خاک کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے بعد تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تدفین عمل میں لائی گئی۔