ملیر (ڈیسک رپورٹ) – کراچی یونیورسٹی میں 36 انچ قطر کی واٹر سپلائی لائن میں لیکج کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو گیا۔ واٹر کارپوریشن کے حکام نے کئی گھنٹے بعد پانی کی سپلائی بند کر کے مرمتی کام کا آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق، کراچی یونیورسٹی میں 36 انچ کی مرکزی لائن پھٹنے سے اسکیم 33 کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق، مرمت کا کام منگل کی صبح تک مکمل کر لیا جائے گا۔ پیر کے روز اسکیم 33 کو پانی فراہم کیا گیا تھا، جب کہ منگل اس علاقے کا شیڈولڈ دن ہے۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ لائن صرف اسکیم 33 کو پانی فراہم کرتی ہے اور شہر کی دیگر علاقوں میں سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔
دوسری جانب، لیکیج کے باعث کراچی یونیورسٹی قبرستان اور اس کی طرف جانے والا راستہ تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے، اور کئی قبریں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 84 انچ قطر کی لائن، جس کی حال ہی میں مرمت کی گئی تھی، اُس میں بھی دوبارہ لیکیج شروع ہو گئی ہے۔
0 تبصرے