فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

یروشلم (ویب ڈیسک) – فلسطینی صدر محمود عباس نے مزاحمتی تنظیم حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، صدر محمود عباس نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عرب اور عالمی افواج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، محمود عباس نے خط میں کہا کہ حماس اب مزید غزہ پر حکومت نہیں کرے گی، اسے اپنے ہتھیار اور فوجی صلاحیتیں فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا ہوں گی۔ اپنے خط میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت استحکام اور تحفظ مشن کے طور پر عرب اور عالمی افواج کی فلسطین میں تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔