پاکستان کینیا بزنس کونسل کا نیروبی میں امپورٹرز نیٹ ورکنگ ایکسپو کے انعقاد کا اعلان

پاکستان کینیا بزنس کونسل کا نیروبی میں امپورٹرز نیٹ ورکنگ ایکسپو کے انعقاد کا اعلان

کراچی: پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کینیا بزنس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ 22 جولائی 2025 کو نیروبی میں ایک امپورٹرز نیٹ ورکنگ ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے پاکستان کینیا بزنس کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بونوینچر نے کی۔ اجلاس میں کونسل کے نمایاں اراکین اور کاروباری رہنماو ¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں کونسل کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے درآمدکنندگان کی ایکسپو کا اہتمام نیروبی میں کیا جائے گا۔اجلاس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کی حمایت کے لیے مضبوط فریم ورک تیار کرنا ضروری ہے تاکہ درآمدات اور برآمدات کی مقدار اور اقسام میں اضافہ کیا جا سکے۔ اجلاس کا مرکزی نکتہ پاکستان کینیا بزنس کونسل امپورٹرز نیٹ ورکنگ بریک فاسٹ اینڈ ایکسپو کی منصوبہ بندی تھا، جو 22 جولائی 2025 کو نیروبی میں ہوگا۔ اس اہم تقریب میں پاکستان کے سرکردہ برآمدکنندگان، کینیا کے نمایاں درآمدکنندگان، دونوں ممالک کے حکومتی نمائندے اور بڑی تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے اراکین شریک ہوں گے۔پاکستان کینیا بزنس کونسل کے جنرل سیکریٹری رفیق سلیمان نے بتایا کہ یہ ایکسپو کاروبار سے کاروبار (بی ٹو بی) اور کاروبار سے حکومت (بی ٹو جی) کی سطح پر موثر نیٹ ورکنگ کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم بنے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایکسپو کے بعد 23 جولائی کو شرکاءکو صنعتوں اور آپریشنز کا براہِ راست مشاہدہ کرنے کے لیے فیکٹری وزٹ بھی کروایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کینیا بزنس کونسل پاکستان اور کینیا کے نجی شعبوں کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے، جس کا مقصد نئے کاروباری مواقع پیدا کرنا، تجارتی روابط کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔پاکستان کینیا بزنس کونسل کے سی ای او بونوینچر نے کہا کہ کونسل کینیا اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پ ±رعزم ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم تمام معزز کاروباری اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو اس بڑھتے ہوئے پلیٹ فارم میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، جو ہمارے دونوں ممالک کو جوڑنے کا ذریعہ بنے گا۔“مشاورتی اجلاس میں شکیل باچو، شاہد گناترا اور اسرائیل لوگاڈرو بھی شریک تھے، جنہوں نے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر رفیق سلیمان نے کینیا نیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر ایرک روٹو سے بھی ملاقات کی اور انہیں ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔یہ ایکسپو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہونے کی توقع ہے، جس سے نہ صرف کاروباری روابط مضبوط ہوں گے بلکہ معاشی ترقی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔