مورو: عدالت کے حکم پر عرفان لغاری کی قبر کشائی، لاش ورثاء کے حوالے

مورو: عدالت کے حکم پر عرفان لغاری کی قبر کشائی، لاش ورثاء کے حوالے

مورو (جانی جماݨی): مورو کے قریب واقع گاؤں ماڑی بگھیو میں ملو محمد شاہ قبرستان میں لاوارث کے طور پر دفنائے گئے عرفان لغاری کی قبر کشائی سیشن جج نوشہروفیروز کے حکم پر فرسٹ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ مدد علی کوسو کی نگرانی میں کی گئی۔ قبر کشائی کے وقت ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر مورو، ایس ایس پی نوشہروفیروز، ڈی ایس پی مورو، ڈی ایچ او نوشہروفیروز، ایم ایس مورو، درخواست گزار قربان لغاری، ورثاء، وکلا برادری اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔ قبر کشائی کے بعد میت کو نکال کر ایمبولینس کے ذریعے گاؤں لغاری بجارانی منتقل کیا گیا، جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ تدفین عمل میں لائی جائے گی۔ لاش کی حالت خراب ہونے کے باعث ورثاء اور وکلاء نے مشاورت کے بعد دوبارہ دفنانے کا فیصلہ کیا ہے۔