لاہور میں سفاک بیٹوں نے ماں اور بہن کو قتل کردیا، ملزمان باپ سمیت گرفتار

لاہور میں سفاک بیٹوں نے ماں اور بہن کو قتل کردیا، ملزمان باپ سمیت گرفتار

لاہور: بھائیوں نے غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو قتل کردیا ۔ پولیس نے باپ اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں مقتولہ کے دونوں بیٹوں نے ماں رخسانہ اور بیٹی رمشا کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کی واردات میں ملزمان دونوں بھائیوں 15 اور 17 سالہ علی حسن اور زین کو کو والد یوسف سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی اور صوئے آصل میں ہونےو الی دہرے قتل کی واردات کے ملزمان کو ایک گھنٹے میں حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔