بھارتی اخبار کی جانب سے پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق

بھارتی اخبار کی جانب سے پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق

بھارتی اخبار نے پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تین بھارتی جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی روزنامہ "دی ہندو" نے باضابطہ طور پر اس خبر کو اپنے سوشل میڈیا پر گرے ہوئے طیاروں کی تصاویر کے ساتھ شیئر کیا تھا، تاہم کچھ دیر بعد یہ پوسٹ ہٹا دی گئی۔ اخبار نے بعد میں ایک بیان میں وضاحت دی کہ وہ یہ خبر اس لیے ہٹا رہے ہیں کیونکہ بھارتی حکومت نے انہیں طیاروں کے مار گرائے جانے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی تھی، اور وہ اس خبر کی وجہ سے پیدا ہونے والی کنفیوژن کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے اخبار پر دباؤ ڈال کر یہ ٹوئٹ ہٹوا دی۔ دوسری جانب امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے بھی پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر میں اکھنور کے قریب بھارتی طیارہ گرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں پلواما کے علاقے میں بھی بھارتی طیارے کا ملبہ دکھایا گیا۔