فلموں کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد ہی بچے کی منصوبہ بندی کروں گی؛کترینہ کيف
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کی خبروں پر بالآخر لب کشائی کر دی۔
کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔
شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہوئی تاہم اداکارہ یا وکی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تو یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔
تاہم اب ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنیں لیکن اس بار اداکارہ کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
کترینہ کیف نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں کو بتایا کہ 'میں ابھی اپنی فلموں کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد ہی بچے کی منصوبہ بندی کروں گی'۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اس وقت ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، جو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے، منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان اور عمران ہاشمی بھی ہیں۔
0 تبصرے