سشمیتا سین نے جب اپنی دونوں بیٹیوں رینی اور علیشا کو گود لیا تھا، اس وقت خود ان کی عمر 24 سال تھی
بھارت کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی کم عمر ی میں لیے گئے ایک فیصلے کو اب اپنی دانشمندی کہتی ہیں۔
سشمیتا سین نے جب اپنی دونوں بیٹیوں رینی اور علیشا کو گود لیا تھا، اس وقت خود ان کی عمر 24 سال تھی جسکے متعلق اب انکا موقف ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ماں بننے کا فیصلہ ان کی دانشمندی تھی۔
سشمیتا کا کہنا ہے اس فیصلے نے میری زندگی کو مستحکم کیا، لوگ سوچتے ہیں کہ یہ فلاحی کام اور بہت اچھا اقدام تھا مگر یہ ذاتی تحفظ کے لیے تھا۔ اس فیصلے نے خود مجھے تحفظ فراہم کیا، اپنے دل کے کہنے پر چلنا ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ درست سمت میں گامزن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہاں یہ سچ ہے کہ 24 سال کی عمر میں ایسا کرنا کافی مشکل تھا کیونکہ اس وقت میں کیرئیر کے عروج پر تھی اور باحثیت اداکارہ یہ ایک چیلنجنگ کام تھا کیوں کہ اس وقت آپ خود میں گم ہوتے ہیں اور کامیابی کی وجہ سے خود پر غرور بھی ہوتا ہے مگر مجھے اپنی24 سال کی ذات پر فخر ہے کیونکہ میں چاہتی تو بچیوں کو گود لینے کے عمل کو التوا میں ڈال سکتی تھی اور نظرانداز کرسکتی تھی، مگر میں نے ایسا نہیں کیا، اس کا کریڈٹ میں لیتی ہوں۔
سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ وہ ایسی ہی ماں ہیں جو بچوں کو جنم دیتی ہے، قدرتی پیدائش میں ماں اور بچہ ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں، مگر گود لینے پر ماں اور بچے ایک زیادہ بڑی طاقت سے جڑ جاتے ہیں اور وہ ایک ایسا تعلق ہوتا ہے جو کوئی توڑ نہیں سکتا۔
واضح رہے کہ بے تحاشہ خوبصورت اور ہردلعزیز ہونے باوجود سشمیتا سین نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔
0 تبصرے