اسلام آباد (ویب ڈیسک) نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک کے تمام بینکوں میں شہری اب رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے بعد ملک کے 50 سے زائد بینکوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروائی جا سکے گی۔ معاہدے کی تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ اور نادرا چیئرمین نے شرکت کی۔ ملک بھر میں پھیلائی گئی ای سہولت کی 9 ہزار سے زائد فرنچائزز پر یہ سہولت دستیاب ہو گی، اور رقم جمع کرانے والوں کی بایومیٹرک تصدیق کی جائے گی۔ نادرا کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے ملکی خدمات تک رسائی بہتر ہو گی اور ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا۔
0 تبصرے