ٹیسٹ چیمپئن کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے: اظہر محمود

ٹیسٹ چیمپئن کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے: اظہر محمود

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں بہترین موقع دیا ہے کہ ہم ایک بہترین ٹیم کے خلاف سیریز جیتیں۔ راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا۔ گزشتہ میچ کی وکٹ آئیڈیل تھی، ہم نے بہترین آغاز کیا، لڑکے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔ پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ کل پچ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔