جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کی روک تھام کے لیے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار

جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کی روک تھام کے لیے اقدامات ضروری ہیں:  اسحاق ڈار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ پہلا مثبت قدم ہے۔ ہم برادر ممالک قطر اور ترکی کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، اور ترکی میں ہونے والے اجلاس میں مؤثر اور قابلِ اعتماد مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی روک تھام کے لیے اقدامات ضروری ہیں، مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔