اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نئے تعینات ہونے والے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل نثار چوہدری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
فیصل نثار چوہدری ڈائریکٹر جنرل سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ تعینات تھے اور سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انہیں منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے طور پر نامزد کیا ہے۔
گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب اور نفسیات میں گریجویشن کیا،
گورنمنٹ کالج لاہور سے سائیکالوجی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
لندن سکول آف اکنامکس سے میرٹ کے ساتھ کرمنل جسٹس پالیسی ( کرمنالوجی) ایم ایس سی کیا۔
فیصل نثار چوہدری کو صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں کام کرنے کا مختلف تجربہ ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب میں کام کیا،
پنجاب میں لیبر ویلفیئر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وزیر اعظم کے PSO کے طور پر کام کیا،
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا،
بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کھیل کے ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر کام کیا،
متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وزارت داخلہ میں ایف آئی اے، آئی سی ٹی اور ایڈمن کے جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پاکستان تعینات رہے
0 تبصرے