میئر کراچی کی جماعت اسلامی پر تنقید: ’’14 ارب روپے کب خرچ کریں گے؟

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں اور شہریوں کو بتایا جائے کہ 14 ارب روپے کب خرچ کیے جائیں گے۔

میئر کراچی کی جماعت اسلامی پر تنقید: ’’14 ارب روپے کب خرچ کریں گے؟

کراچی — میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف فیتا کاٹنے اور پریس کانفرنس کرنے آجاتی ہے، لیکن شہر میں عملی کام نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہر میں کام کروا رہی ہے اور منافقت کا خاتمہ کر رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وہ جس علاقے میں کھڑے ہیں، وہاں سے یوسی چیئرمین حافظ نعیم منتخب ہوئے تھے، لیکن اصل کام پیپلز پارٹی نے کرایا ہے، جس کے اثرات شہری آج محسوس کر رہے ہیں۔ میئر کراچی نے زور دے کر کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اس شہر کی خدمت میں مصروف ہیں، جبکہ منافق صرف مایوسی پھیلاتے ہیں اور حادثات کے انتظار میں رہتے ہیں تاکہ پریس کانفرنس کا موقع مل سکے۔