اسلام آباد(بيورو) CABI کے زیر اہتمام میڈیا ورکشاپ کا انقعاد، ماہرین نے پاکستان میں فصلوں کو کیڑا لگنے اور اسکو روکنے سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی صحت پر اثر انداز ہونے والےجراثیم سے متعلق بھی بریف کیا ، گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں CABI کے زیر اہتمام میڈیا ورکشاپ کا انقعاد کیا گیا جس میںCABI کی تاریخ اسکے کام کے طریقے کار اور ممالک میں خدمات کے حوالےسے بتایا گیا، ڈویلپمنٹ کمیونی کیشن مینجر نے بتایاکہ 115سال سے کام کر رہی ہے ،اس نیٹ ورک دنیا کے 76 ممالک میں ہے ہم کسانوں کو فصلوں کی باقاعدہ نگرانی ، صحت مند فصل ، ، زرعی زہرو ں کا استعمال ، فصل دشمن اور دوست کیڑوں سے متعلق آ گا ہی دیتے ہیں، اس موقع پر زرعی ماہر ڈاکٹر نعیم نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان میں محفوظ پراڈکٹ کیوں ضروری ہے فصلوں کو کس طرح نقصان پہنچتا ہے ، پاکستان کو جب بھی اس حوالے سے کوئی مسئلہ پیش آتا ہےتو CABI اس کےحل کے لیے مرکزی کردار ادا کرتا ہے ۔ ہمارا مشن نیشنل سسٹم کو سپورٹ کرنا ہے، ہم چاہتے ہے کہ موثر قانون سازی کے ذریعے ان مسائل کی وجوہات کو کنٹرول کیا جائے ، انھوں نے مزید بتایا کہ ہم کسانوں کو مختلف طریقے بتاتے ہیں کہ پیدواری لاگت کو کم کیسے کیا جائے ،جو کیڑے فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں انکو کیسے روکا جائے،ہم کسانوں کے لیے آگاہی سیشن کر رہے ہیں ،انھوں نے امریکن سنڈی کو مارنے کے طریقوں سے بھی آگاہی دی ، ماہرین نے پاکستان میں مختلف موسموں میں آنے والے کیڑوں سے متعلق بھی تفصیلی بتایا ، ٹماٹر کے استعمال سے ہونےو الی بیماریوں سے متعلق بھی آگاہی دی گئی ماہرین نے کیمیکل کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے پر زورو دیا اور کہا کہ میڈیا کا کردار اس حوالے سے اہم ہے حکومتی اداروں کا موثر کردار ضروری ہے
0 تبصرے