بھٹو شہید کے نظریے اور شہید رانی کے ویژن پر عمل سے ملک بحرانوں سے نجات پاسکتا ہے: حافظ صدیق

ایٹمی قوت بنا کر شہید بھٹو نے شہید بھٹو نے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا

بھٹو شہید کے نظریے اور شہید رانی کے ویژن پر عمل سے ملک بحرانوں سے نجات پاسکتا ہے: حافظ صدیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز سیکرٹریٹ سندھ کے شکایتی سیل کے انچارج بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو کے پیروکار حافظ صدیق نے اپنے شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی و عالمی سطح پر پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی مقروض ہیں حافظ صدیق پیپلز سیکرٹریت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز سیکرٹریٹ کے انچارج فرید انصاری کا خاندان پیپلز پارٹی سے اپنی مستقل وابستگی پر جیالوں کے لیے قابل تقلید ہے انہوں نے کہا صوبائی جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جیالوں کا فخر ہیں ان کا اب تک کا سیاسی سفر ہرقسم کے اسکینڈلز سے محفوظ ہے پارٹی لیڈر شپ کی اطاعت سیکھنے کیلئے جیالے سید وقار مہدی کو فالو کیا کریں انہوں نے کہا کہ ڈویژنل صدر جیالوں کے محبوب لیڈر ہیں حافظ صدیق نے قومی مسائل عوام کو درپیش گھمبیر مسائل پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ بانی چیرمین پاکستان قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریے اور شہید رانی کے ویژن پر عمل درآمد دے ملک بحرانوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت نے پاکستان کو عالمی تنہائی میں مبتلا کیا اسلامی ممالک کے تحفظ اور ترقی کے رہنما بھٹو کو شہید کرکے مسلم ممالک کو سپر طاقتوں نے کھلونا بنا لیا آج بھی قدرتی وسائل سے مالا مال مسلم ممالک بعض طاقتوں کے اشارے پر ناچ رہے ہیں حافظ صدیق نے کہا کہ ہماری قومی معیشت بھی IMF کی غلام بن چکی ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں برباد ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت بنا کر بھٹو شہید نے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ایٹمی میزائل سسٹم نے سپر طاقتوں پر خوف طاری کیا آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی مستحکم خوشحال پاکستان کی ضامن ہے حافظ صدیق نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو بانی چیرمین بھٹو شہید کے نظریے اور شہید رانی کے ویژن پر عمل کرنے کا ارادہ کیے ہوۓ ہیں یقینی طور پر بلاول بھٹو ہی ملک کو بحرانوں اور عوام کو مشکلات سے نکالیں گے