پارلیمنٹ کی حدود میں تجاوز کیا گیا تو آئین میں رہتے ہوئے اقدامات کریں گے: خواجہ آصف

ہم پارلیمنٹ اور عدلیہ کا ٹکراؤ نہیں چاہتے، پارلیمنٹ اور عدلیہ کی ٹکراؤ سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا

پارلیمنٹ کی حدود میں تجاوز کیا گیا تو آئین میں رہتے ہوئے اقدامات کریں گے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو کوئی ڈیکٹیشن نہیں دے سکتا، اگر ہماری حدود میں تجاوز کیا گیا تو آئین میں رہتے ہوئے اقدامات کریں گے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو کوئی ڈیکٹیشن نہیں دے سکتا، اگر ہماری حدود میں تجاوز کیا گیا تو آئین میں رہتے ہوئے اقدامات کریں گے، میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اتحادیوں کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہر ادارہ اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کرے. ان کا کہنا تھاکہ ہم پارلیمنٹ اور عدلیہ کا ٹکراؤ نہیں چاہتے، پارلیمنٹ اور عدلیہ کی ٹکراؤ سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا.