کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) JPMC کے زیر اہتمام اہم اجلاس منعقد ہو

کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) JPMC کے زیر اہتمام اہم اجلاس منعقد ہو

کراچی ( رپورٹر ) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) JPMC کے زیر اہتمام ڈاکٹر محبوب نوناری، چیئرمین YDA سندھ کی قیادت میں کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں طبی عملے کو درپیش دباؤ اور مسائل اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا. اجلاس میں 5 جنوری 2025 کو ہونے والے FCPS اور MCPS ریزیڈنسی پروگراموں کے NTS ٹیسٹ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر انتخاب یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا، جس کے لیے سینئر فیکلٹی ممبران پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے پر زور دیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہاؤس آفیسرز کے وارڈ الاٹمنٹ انٹرویوز کے دوبارہ انعقاد کا بھی مطالبہ کیا تاکہ شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں یورولوجی وارڈ کے HOD کے خلاف خاتون ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ مزید برآں، ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کے زیر التواء وظائف کی فوری ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا گیاانتظامیہ YDA کے مطالبات اور درپیش خدشات کو دور کرے، طبی عملے کے لیے منصفانہ اور محفوظ کام کے ماحول کو یقینی بنایا جائے، اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج اور او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔