عرصہ دراز سے کراچی لاتعداد مسائل کا شکار ہے جنہیں جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے: سید محمد کامران حسن
کراچی (اسٹاف رپورٹر )ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سید عون عباس نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں سید عون عباس نقوی کی سماجی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا خاص طور پر ان کی جانب سے صحت اور سماجی مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا گیاچند روز قبل ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے کورنگی نمبر 5 کے سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں صفائی کے ناقص انتظامات، عملے کی کمی اور ہسپتال کے وقت سے پہلے بند ہونے جیسے سنگین مسائل سامنے آئے وفد نے ان مسائل پر اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور ان کے حل کے لیے عملی تجاویز پیش کیںوفد کی قیادت جنرل سیکریٹری محمد معیز خان نے کی جبکہ اس موقع پر فنانس سیکریٹری عفان عبدالجبار ، میڈیا کوآرڈینیٹر سید محمد کامران حسن ،ینگ سو شل ایکٹیویسٹ سید محمد سعد حسن، سید محمد حذیفہ حسن بھی شامل تھے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں صحت کے شعبے میں عوام کو درپیش مشکلات اور ان کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے سید عون عباس نقوی کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات پر مبارکباد پیش کی اور مزید تعاون کی امید ظاہر کی سید عون عباس نقوی کی خدمات کو خاص طور پر اس لیے بھی سراہا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سید عون عباس نقوی نے کہاکہ کراچی کی عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی ڈاکٹر مسعود بھٹو کی ہدایت پر مختلف شعبہ جات کی بہتری کےلئے کام کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں بنیادی سہولیات حاصل کرنا عوام کا حق ہے جو ان ہیں ملنا ہی چاہئے سید عون عباس نقوی نے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران سرکاری ہسپتالوں کی خراب صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر سید عون عباس نقوی نے تنظیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہیںیہ ملاقات عوامی فلاح و بہبود کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کی ایک مثالی مثال ہے جو نہ صرف موجودہ مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کے لیے ایک اہم قدم بھی ثابت ہوگی اس موقع پر ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد معیز خان نے کہا کہ
اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سید عون عباس نقوی ذاتی طور پر عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لیتے ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے جو ہسپتالوں اور بازاروں میں خود جا کر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 70 فیصد سے زائد رینیو کما کر دینے والا شہر کراچی لا تعداد مسائل کا شکار ہے جسے مسائل سے نکالنے کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اس موقع پرہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کے فنانس سیکریٹری عفان عبدالجبار نے کہا کہ کراچی کے مسائل شہر کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے سنگین چیلنجز ہیں جس سے نمٹنے کےلئے ڈی سی ڈاکٹر مسعود بھٹو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سید عون عباس نقوی بھر پور اقدامات کر رہے ہیں جس سے امید ہے کہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی مسائل سمیت ٹریفک سے متعلق در پیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے فل فور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تا کہ کراچی کے شہریوں کو ریلیف مل سکے ملاقات کے موقع پر ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر سید محمد کامران حسن نے کہا کہ عرصہ دراز سے کراچی لاتعدا دمسائل کا شکار ہے جنہیں جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم کراچی کے شہری کچرے کے ڈھیروں،ابلتے گٹر،مخدوش سڑکوں اور تجاوزات کی وجہ سے پریشان تھے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اے سی لانڈھی سید عون عباس نقوی نے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دی اب امید ہے کہ جلد کراچی اور خصوصاََ لانڈھی کی عوام کو ریلیف مل سکے گااس موقع پر ہیومن رائٹس اینڈ سوشل ریفارم سندھ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سید عون عباس نقوی کو عوامی خدمات کے اعتراف میں فلاحی دسترخوان پروگرام کے تحت شیلڈ بھی پیش کی گئی.
0 تبصرے