ملزم سجاد اپنی بیوی اقراء کو منانے کے لیے اسکے گھر آیا۔پولیس
فیصل آباد : تھانہ غلام محمد آباد کی حدود میں روٹھی بیوی کو منانے آئے شوہر نے فائرنگ کر دی، سالا قتل، بیوی زخمی
پولیس کا کهنا تها که ملزم سجاد اپنی بیوی اقراء کو منانے کے لیے اسکے گھر آیا۔ روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر ملزم نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے 18 سالہ عبدالقادر نامی سالا جاں بحق جبکہ 22 سالہ اقراء شدید زخمی ہو گئی۔
فائرنگ سے جاں بحق نوجوان اور زخمی ہونے والی لڑکی دونوں بہن بھائی بتائے جاتے ہیں
ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
فیصل آباد : ہسپتال میں لڑکی کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔۔۔پولیس
0 تبصرے