آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار Javier Bardem نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگا دیا۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار Javier Bardem نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگا دیا۔

لاس اینجلس (شوبز نیوز) آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار Javier Bardem نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگا دیا۔ آسکر ایوارڈز کی سالانہ تقریب کے دوران اداکار خاویئر بارڈیم نے امریکی صدر Donald Trump اور اسرائیلی وزیرِاعظم Benjamin Netanyahu پر سخت تنقید بھی کی۔ تقریب کے دوران ہال اس وقت تالیوں سے گونج اٹھا جب ہسپانوی اداکار خاویئر بارڈیم نے “فری فلسطین اور نو وار” کا نعرہ لگایا۔ اس موقع پر اسٹیج پر بھارتی اداکارہ Priyanka Chopra بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 23 برس بعد ایک غیر قانونی جنگ میں داخل ہو چکے ہیں، جو ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ایک دوسرے کے جھوٹ کی بنیاد پر حکومت گرانے کے لیے شروع کی۔ اس کے علاوہ آسکر تقریب کے دوران کئی فنکاروں نے “آرٹسٹس فار سیز فائر” کا بیج پہن کر غزہ میں جنگ بندی کی حمایت بھی کی۔