کراچی: پولیس پبلک پیس کمیٹی کے مرکزی چیئرمین عبدالله گل حمید کے پنجاب کے چیرمین محمد یاسین غازی اور کراچی کے چیرمین سائیں سکندر نے امن و امان کی صورتحال محکمہ پولیس کے جوانوں کا عوام کےاعتماد کو بڑھانے کیلئے سفارشات تیار کرنا شروع کردیں پولیس پبلک پیس کمیٹی پنجاب کے چئیرمین محمد یاسین غازی ایک معروف سماجی شخصیت ہیں وہ سالہا سال سے محکمہ پولیس پنجاب کو مانیٹر کرتے آرہے ہیں اور عبدالله گل کی جانب سے ذمہ داری ملنے سے قبل بھی انفرادی طور پر پولیس افسران اور مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے میں مصروف پولیس کے سینئر اور جونئیر ملازمین کی اصلاح کرتے رہے ہیں پنجاب کے تمام شہروں میں محمد یاسین غازی کا عوام کی اکثریت احترام کرتی ہے انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں اور قصبوں میں عوام کے پولیس بارے منفی اور مثبت آرا حاصل کرنے کا عمل تیز کردیا ہے دوسری طرف pppc کراچی کے چیرمین سائیں سکندر کے پاس کراچی پولیس کے بارے میں بہت سے مشاہدات ہیں کراچی میں جرائم پر کنٹرول کرنے میں پولیس کی ناکامی کی وجوہات کا بھی ایک ذخیرہ موجود ہے سائیں سکندر کا کہنا ہے محکمہ پولیس کراچی کے تمام تھانوں میں سیاسی مداخلت جرائم کو ختم کرانے کے پولیس کے مشن میں بڑی رکاوٹ ہے سائیں سکندر کا مشاہدہ ہے کہ کراچی ایک بڑے صنعتی تجارتی حب اور دنیا کی بڑی أبی گزرگاہ ہونے کی وجہ سے عالمی جرائم پیشہ عناصر کی کراچی۔ میں موجودگی کی وجہ سے بھی جرائم میں اضافہ ہوتا ہے کراچی پولیس میں مناسب تربیت کے فقدان کی وجہ سے بھی اہلکار جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں ناکام رہتے ہیں بھتہ مافیا نے بھی 30 فیصد پولیس افسران اور 50 فیصد اہلکاروں کو کرپٹ کر ڈالا ہے سائیں سکندر کا کہنا ہے کہ عبدالله گل کی سرپرستی میں انشاءﷲ کراچی پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کی فضا کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے
0 تبصرے