ایلون مسک مائیکرو سافٹ سے ناراض ہوکر مقدمہ دائر کیوں کرنا چاہتے ہیں؟

ٹوئٹر کے مالک کی جانب سے یہ انتباہ ایک ٹوئٹ کے جواب میں دیا گیا۔

ایلون مسک مائیکرو سافٹ سے ناراض ہوکر مقدمہ دائر کیوں کرنا چاہتے ہیں؟

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک آج کل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ سے خوش نظر نہیں آتے۔ درحقیقت ایلون مسک نے مائیکرو سافٹ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا انتباہ کیا ہے۔ ٹوئٹر کے مالک کی جانب سے یہ انتباہ ایک ٹوئٹ کے جواب میں دیا گیا۔ اس ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ مائیکرو سافٹ نے ٹوئٹر کو اپنے اشتہاری پلیٹ فارم سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی کمپنی ٹوئٹر کی اے پی آئی فیس ادا نہیں کرنا چاہتی۔ اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ وہ غیر قانونی طور پر ٹوئٹر ڈیٹا استعمال کرنے کی تربیت دیتے ہیں، یہ مقدمے کا وقت ہے۔