سيبس یونیورسٹی جامشورو میں انٹر یونیورسٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذير ہوگيا
جامشورو: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میرس اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد نےشہید اللہ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو میں منعقد کيا ہوابالترتیب ڈبلز اور سنگلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ “زون کے” جیت لیا۔ . ڈبلز فائنل میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میرس کے مکل دیو اور اسامہ نے سندھ یونیورسٹی جامشورو کے عبدالرافع اور شفیع اللہ کو 8-11، 9-11، 11-6، 14-12 اور 11-6 کے مارجن سے شکست دی۔ سنگلز فائنل میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے شاہ زیب نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے محسن کو 11-7، 11-7 اور 11-4 کے مارجن سے شکست دی۔ دونوں یونیورسٹیوں کی جیتنے والی ٹیموں کو مہمان خصوصی اور سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس دیئے ۔ اختتامی تقریب کے دوران وائس چانسلر سيبس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو، انچارج سپورٹس حنا ماروی خلجی، ڈائریکٹر سپورٹس مهرانیونیورسٹیعبدالفتاح کندھر، منور بھٹو، ذوالفقار سهتو اور دیگر نے جیتنے والی ٹیموں کو ایسی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔انٹر یونیورسٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ”زون کے“کا انعقاد سيبس یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے کیا جس میں سندھ کی چوده یونیورسٹیوں کے کھلاڑی حصہ ليا۔مقابلے میں حصہ لینے والی یونیورسٹیوں میں سندھ یونیورسٹی جامشورو، مہران یونیورسٹی جامشورو، لياقت یونیورسٹی جامشورو، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میرس، آئی بی اے سکھر، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام، صوفی ازم یونیورسٹی بھٹ شاہ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد، اسرا یونیورسٹی حیدرآباد،شهيد بينظير بهٹو یونیورسٹی آف وٹیرنری سکرنڈ، شهيد محترمه بينظير بهٹو ميڈيکل یونیورسٹی لارکانه، شيخ اياز یونیورسٹی شکارپور، یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز ٹنڈومحمد خان اور سيبس یونیورسٹی جامشورو کے پليئرز شامل تهے۔
0 تبصرے