ملیر: قائدآباد پولیس نے ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ قائدآباد کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا

ملیر: قائدآباد پولیس نے ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملیر: قائدآباد پولیس نے ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ قائدآباد کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مجید اور شاہد کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1200 لیٹر ایرانی ڈیزل اور سپلائی میں استعمال ہونے والی سوزوکی KN-6935 برآمد ہوئی

گرفتار ملزمان غیر قانونی ایرانی ڈیزل شہر کے مختلف خفیہ جگہوں پر سپلائے و فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تحقیقت جاری ہیں۔