انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے تفصیل سے بات کی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر نے سات سال سے زائد عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا۔
رواں سال جون میں سوناکشی اور ظہیر نے ممبئی میں اپنے گھر میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنی شادی رجسٹرڈ کروائی تھی، شادی کے بعد سوناکشی اور ظہیر کا شاندار استقبال کیا گیا جس میں سلمان خان، ہما قریشی، ریکھا اور کاجول سمیت بالی ووڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔
اس حوالے سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے تفصیل سے بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ذاتی چیزوں کو نجی رکھنا ہمیشہ بہتر ہے، آپ پہلے سے ہی لائم لائٹ میں ہیں، سب آپ کو جانتے ہیں، اس لیے جو چیز آپ کو بہت عزیز ہے اسے سب سے پوشیدہ رکھنا چاہیے۔
سوناکشی نے واضح کیا کہ ان کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی بڑا راز نہیں ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم دونوں کی ملاقاتیں بڑھ گئیں لیکن ظہیر نے فیصلہ کرنے میں وقت لیا۔
دوسری جانب اسی انٹرویو کے دوران ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا سے اپنی محبت کے بارے میں کہا کہ شروع میں انہیں لگا کہ سوناکشی کے لیے ان کے جذبات صرف دلچسپی کی وجہ سے ہیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا ان کے جذبات مزید گہرے ہوتے گئے۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کی مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے اعلان کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا اور خاندان میں اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
0 تبصرے