نائلہ اشبیل کے خوبصورت گیتوں نے سیالکوٹ کنونشن میں سماع باندھ دیا

سیالکوٹ کنونشن میں گیت پیش کرنے پر دلی سکون ملا ، پرستش کا موقع دینے پر سیالکوٹ کنونشن انتظامیہ کی شکر گزار ہوں، نائلہ اشبیل

نائلہ اشبیل کے خوبصورت گیتوں نے سیالکوٹ کنونشن میں سماع باندھ دیا

لیسٹر (جاوید عنایت)شاد میوزک منسٹری سیالکوٹ کی پرستارنائلہ اشبیل نے گزشتہ دنوں سیالکوٹ کی 121 ویں کنونشن کے موقع پر استاد پطرس شاد کا لکھا اور کمپوز کیا گیت " روح دی جوت جگا" اور زبور 85 میں ،گل خدا دی سنا گا ، پیش کرکے پنڈل میں سماع باندھ دیا۔ کنونشن میں موجود مومنین نے نائلہ اشبیل کی مدھر اور پرسوز آواز میں خوبصورت گیتوں پر بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ہارمونیم پر استاد اشبیل شاد، گٹارسٹ شالیم کھوکھر، ڈھولک پر عامر نیاز اور کی بورڈ پر شہزاد بینجمن نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر نائلہ اشبیل کا کہنا تھا کہ مجھے سیالکوٹ کنونشن میں گیت پیش کرنے پر دلی سکون اور برکت ملی۔ شاد میوزک منسٹری عرصہ دراز سے نئے گیتوں کو کمپوز کرنے کے ساتھ ساتھ میوزک سیکھنے والوں کی مدد اور رہنمائی بھی کررہی ہے۔ رواں سال بھی ہمیشہ کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں مسیحی مومنین نے سیالکوٹ میں شرکت کرکے برکات اور فیوض حاصل کئے۔