عائشہ فاروقی ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کی بلامقابلہ چیئرپرسن منتخب

سینئر وائس چیئرمین کاشف ظہیراور وائس چیئرپرسن کے عہدے کیلئے اسما ءعامر منتخب ہوئیں

عائشہ فاروقی ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کی بلامقابلہ چیئرپرسن منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عائشہ فاروقی ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کی بلامقابلہ چیئرپرسن منتخب ہوگئیں جبکہ سینئر وائس چیئرمین کاشف ظہیر اور وائس چیئرپرسن اسماءعامر منتخب ہوئیں، تفصیلات کے مطابق عہدیدران کی نامزدگی کے حوالے سے ہونے والے مرکزی اجلاس میں چیئر پرسن عائشہ فاروقی ، سینئر وائس چیئرمین کاشف ظہیراور وائس چیئرپرسن کے عہدے کیلئے اسما عامر کو بلا مقابلہ منتخب کیاگیا۔ علاوہ ازیں ندا عنایت نواب کو ایگزیکٹو برائے سندھ اور بقیہ ظہری کو ایگزیکٹو بلوچستان نامزد کیا گیا اس موقع پر عائشہ فاروقی نے کہا کہ پورے پاکستان سے ہینڈی کرافٹ سے منسلک خواتین کے ہنر کو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروموٹ کریں گی دریں اثناءعائشہ فاروقی ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کی بلا مقابلہ چیئرپرسن منتخب ہونے پر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلی سردار عبدالمجید آرائیں، مرکزی صدر تنظیم آرائیں محمد جمیل آرائیں ، اسماءواجد ڈائریکٹر عذب گلوبل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن ، سید تراب شاہ چیئرمین عذب گلوبل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن ،محمد فاروق افضل سی ای او عذب گلوبل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن و دیگر رہنماﺅں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے.