پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمان رہی ہے جو عوام کے درمیان رہتی ہے
کراچی (رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع ملیر کا اہم تنظیمی اجلاس صدر فاطمہ مجید کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ وطنِ عزیز، جمہوریت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ مجید نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات میں انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان رہی ہے اور پارٹی ایسے امیدواروں کو میدان میں اتارتی ہے جو عوام کے درمیان رہتے ہیں، ان کے مسائل سے آگاہ ہوتے ہیں اور منتخب ہو کر ایوانوں میں عوام کی موثر آواز بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ عوام آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور عوام دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ فاطمہ مجید نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے جاری کردہ تمام تنظیمی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں جہاں کشمیری برادری آباد ہے وہاں گھر گھر رابطہ مہم چلائی جائے، عوام تک پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچایا جائے اور پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور اور منظم انداز میں انتخابی مہم چلائی جائے۔ اجلاس کے اختتام پر آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، انتخابی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی و انتخابی تیاریوں
کو حتمی شکل دیتے ہوئے تمام عہدیداران کو اپنی اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں انجام دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کی جنرل سیکرٹری سیکرٹری سائرہ نواز، سینئر نائب صدر بانو خان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری 1 اور لیڈی کونسلر TMC ملیر نجمہ آصف، نائب صدر صفیہ بلوچ، نائب صدر رانی بیگم، نائب صدر ملکہ ناز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سمینہ زرداری ڈپٹی جنرل سیکرٹری شازیہ تاج، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجدہ میمن،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر صفیہ اور سٹی ایریا کی صدور، جنرل سیکرٹریز، انفارمیشن سیکرٹریز نے شرکت کی۔
0 تبصرے