جب پیپر ہمارے سامنے آیا تو ہم یہ دیکھ کر پریشان ہوئے کہ پیپر میں 20 سے زائد سوالات تھے جو سلیبس سے باہر تھے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایم ڈی کیٹ میں فیل ہونے والے طلباء نے امتحان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والے طلبہ نے بتایا کہ جب پیپر ہمارے سامنے آیا تو ہم یہ دیکھ کر پریشان ہوئے کہ پیپر میں 20 سے زائد سوالات تھے جو سلیبس سے باہر تھے۔
ایم ڈی کیٹ میں فیل ہونے والے طلباء کا کہنا تھا کہ جب ان کے والدین نے یونیورسٹی جا کر معاملہ اٹھایا تو وائس چانسلر پچھلے دروازے سے چلے گئے اور پولیس کو بلایا گیا۔
طلباء کے مطابق پولیس نے ہمیں گھیر لیا، اگر ہم نے کچھ نہیں کیا تو بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ کرایا جائے۔
قبل ازیں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے طلباء نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 22 ستمبر کو ہونے والے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے انٹری ٹیسٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔
ملک بھر میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی اور 50 سے زائد طلبہ کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور دو طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
0 تبصرے