بنگلہ دیشی فوجی خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت مل گئی

ایڈجوٹینٹ جنرل کے دفتر نے خواتین فوجیوں کے حجاب پہننے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا

بنگلہ دیشی فوجی خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت مل گئی

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی فوجی خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت مل گئی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ایڈجوٹینٹ جنرل کے دفتر نے خواتین فوجیوں کے حجاب پہننے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس سے قبل خواتین اہلکاروں، مسلح افواج کے نرسنگ اسٹاف کو سر پر اسکارف پہننے کی اجازت نہیں تھی۔