تیسری یا چوتھی شادی؟ صنم ماروی نے وضاحت کردی

صنم ماروی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ایک بار پھر شادی شدہ ہیں

تیسری یا چوتھی شادی؟ صنم ماروی نے وضاحت کردی

کراچی: معروف گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کی خبروں پر وضاحت دے دی۔ صنم ماروی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ایک بار پھر شادی شدہ ہیں اور اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں۔ گلوکارہ کے انکشاف کے بعد مداح الجھن میں پڑ گئے کہ صنم ماروی کی یہ تیسری شادی ہے یا چوتھی؟ کیونکہ گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صنم نے اپنے دوسرے شوہر سے طلاق لینے کے بعد ماروی حبیب نامی شخص سے خفیہ شادی کر لی تھی تاہم 2023 میں وہ ان سے علیحدگی اختیار کر گئیں۔ صنم ماروی نے اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم اب انہوں نے اپنی چوتھی شادی کی خبر پر خاموشی توڑ دی ہے۔ صنم ماروی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں سندھی میں لکھا گیا کہ چوتھی شادی سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔