شالیمار کے علاقے ایف 112 میں الفا ہائٹس میں ڈانس پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب کا استعمال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے علاقے ایف 112 میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شالیمار کے علاقے ایف 112 میں الفا ہائٹس میں ڈانس پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے سے خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد نادیہ نامی خاتون نے واقعہ کی اطلاع الفا ہائٹس کے عملے کو دی جب کہ اس کی اپنی حالت غیر ہوگئی۔ نقصان پہنچا
اطلاع ملنے پر پولیس نے متوفی کی نعشیں پہنچ کر نادیہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال پہنچایا جہاں وہ بھی دم توڑ گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں نادیہ، ثابت ولد عبدالسبحان شامل ہیں جب کہ دوسری خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
0 تبصرے