چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں حکومتی مؤقف کھل کر سامنے آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے اور اس معاملے پر بار بار تبصرہ کرنا غیر ضروری ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے اور نہ ہی توسیع لینا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں یہ کہنا درست نہیں کہ انہیں مدت ملازمت میں توسیع مل رہی ہے۔
0 تبصرے