ملک میں سیڈ انڈسٹری کی ترقی کے ذریعےپاکستان ترقی کے اہم سنگ میل طےکرسکتا ہے،ڈاکٹر فتح مری

ملک میں سیڈ انڈسٹری کی ترقی کے ذریعےپاکستان ترقی کے اہم سنگ میل طےکرسکتا ہے،ڈاکٹر فتح مری

ملک میں سیڈ انڈسٹری کی ترقی کے ذریعےپاکستان ترقی کے اہم سنگ میل طےکرسکتا ہے،ڈاکٹر فتح مری

ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا ہے کہ ملک میں سیڈ انڈسٹری کی ترقی کے ذریعےپاکستان ترقی کے اہم سنگ میل طےکرسکتا ہے، زراعت میں سالانہ 5 فیصد ترقی سے آئندہ دس برسوں کے دوراں غربت میں شرح میں 50 فیصد کمی ممکن ہے، یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے سیڈ ڈولپمینٹ اینڈ پراڈکشن سینٹر اور شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کی زیرمیزبانی "ھائبریڈیزیشن تیکنک کے ذریعے کپاس جنس کی ترقی" کے موضوع پر دوروزہ تربیتی ورکشاپ اختتامی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہیں، ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ پاکستان اپنے معیاری زرعی پیداوار اور اس کی بائی پراڈکٹ سے ایکسپورٹ میں مزید ترقی کرسکتا ہے، اگر ہم تصدیق شدہ بیج کی پیداوار میں مزید 20 فیصد ترقی میں کامیاب ہوگئے تو خوراک کے تحفظ اور مختلف فصلوں میں خود کفیل ہوجائیں گے، لہٰذیٰ ہمیں سیڈ کو بطور صنعت تسلیم کرنا ہوگا، اور ملکی سطح پرپبلک اور پرائیویٹ کراپ اینڈ اینیمل بریڈرس پلیٹ فارم کو مستحکم کرنا ہوگا، وائیس چانسلر نے کہا پاکستان میں ھائبرڈ سیڈ ریسرچ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم دیگر ممالک پر انحصار نہ کریں،انہوں نے کہا ہم چین کے ساتھ سیڈ سیکٹر میں بطور پارٹنر مخلف منصوبوں پر مصروف عمل ہیں، جس سے ھائبرڈ ٹیکنالوجی میں مدد ملے گی، ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ بہتر بیج اور خوراک کے تحفظ سے ہمارے لوگوں کی خوراک کی خودمختاری اور انہیں صحت مند اور غذائیت سے بھرپور مناسب خوراک کی فراہمی یقینی ہوگی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگریکلچر ریسرچ سندھ کے ڈئریکٹر ڈاکٹر مظہرالدین کیریو نے کہا سندھ زرعی یونیورسٹی تصدیق شدہ بیج کی فراہمی کیلئے سنجیدہ ہے، کراچی میں ملکی سطح کے دوروزہ تقریب کے انعقاد کے دوران ملکی زرعی، تحقیقی اور تدریسی اداروں، بریڈرس، خانگی سیکٹر اور ترقی پسند کسانوں کو جمع کیا اور اب یونیورسٹی کا ایس پی ڈی سی کی جانب سے سیڈ تجرباتی کام، ملکی اور غیر ملکی اداروں سے مختلف منصوبوں پر معاھدے اور اس قسم کی ٹریننگ سے سیڈ سیکٹر کی ترقی کیلئے خوش آئند اقدام ہیں، تقریب سے ایس پی ڈی سی کے ڈئریکٹر ڈاکٹر ظہور احمد سومرو، ڈاکٹر شاھنواز مری، جاوید احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری، ڈین سوشل سائنسز فیکلٹی ڈاکٹر اعجاز کھوھارو، ڈاکتر مظہرالدین کیریو، ڈاکٹر ظہور احمد سومرو نے ٹریننگ کے شرکاء اور منتظمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔