کراچی: سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ملکی سیاست میں قدم جمانے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی میں منعقدہ تقریب سے فون پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ملکی مسائل میں اضافہ ہوا ہے، غریب غربت اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان حالات میں خاموش رہنا مشکل ہے۔
اس سے قبل بھی عشرت العباد نے کہا تھا کہ وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے انہوں نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے بات کی تھی۔
0 تبصرے