کراچی میں تصادم، شہید نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی میں تصادم، شہید نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی میں تصادم، شہید نواب اکبر  بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ۔ تصادم کے باعث نواب اکبر خان بگٹی کے بھتیجے اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی مرحوم میر احمد نواز بگٹی کے صاحبزادے فہد بگٹی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ اسد رضا کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے فہد بگٹی، نصیب اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 سے 6 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال لے جایا گیا، ڈی آئی جی ساﺅتھ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دونوں گروہوں کے درمیان تصادم دیرینہ تنازع کے باعث پیش آیا۔ واقعے سے متعلق وزیر داخلہ سندھ نے اے آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔ ہلاک ہونے والے 5 افراد کی شناخت 50 سالہ فہد بگٹی ولد احمد نواز، نصیب اللہ ولد سور بگٹی، شے میر محسم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی شامل ہیں۔ شدید زخموں ہونے والوں میر علی، حیدر بگٹی، قائم علی شامل ہیں۔