واٹس ایپ کا نیا AI فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

واٹس ایپ کا نیا AI فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

واٹس ایپ کا نیا AI فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

کہا جاتا ہے کہ پہلا تاثر آخری تاثر ہوتا ہے اور آن لائن کے لیے یہ اس سے بھی زیادہ اہم ہے اور پروفائل فوٹوز سب سے پہلے لوگ دیکھتے ہیں۔ اگر آپ اپنی تازہ ترین تصویر کو پسند نہیں کرتے اور اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں واٹس ایپ کا نیا فیچر مددگار ثابت ہوگا۔ واٹس ایپ منفرد پروفائلز بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ایک نئے فیچر کو بڑھا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، یہ فیچر MetaAI کا امیج اسسٹنٹ استعمال کرے گا۔ اب تک واٹس ایپ میں AI پر مبنی تصاویر امیج کے ذریعے تیار کی جاتی تھیں، لیکن اب اسے پروفائل فوٹو بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو صرف AI اسسٹنٹ کو بتانا ہے کہ آپ کس قسم کی پروفائل فوٹو چاہتے ہیں، اس کے بعد واٹس ایپ اسسٹنٹ ایک تصویر تیار کرے گا جو صرف آپ کے لیے ہو۔