خيرپور ناتھن شاه:
گاؤں گہنو خان چانڈیو کے رہائشی 19 سالہ محرم ولد میوو چانڈیو کو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور چار بکریاں لوٹ کر لے گئے۔
مقتول نوجوان کا لاش تحصیل اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس کے چچا جہان خان چانڈیو نے بتایا کہ محرم گاؤں میں مال چرانے گیا تھا، جہاں ڈاکوؤں نے مال لوٹنے کی کوشش کی۔ نوجوان نے مزاحمت کی تو مسلح ڈاکو نے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور مال لوٹ کر فرار ہو گئے۔
0 تبصرے