نووشہرو فیروز:صحافیوں کے احتجاج پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز روحل کوسو نے بدمست ایس ایچ او ٹھارو شاہ اسلم لغاری کو ہٹا دیا۔
مقامی صحافیوں، جن میں ڈی ایم سومرو اور غلام شبیر اجن شامل ہیں، نے احتجاج کیا کیونکہ ایس ایچ او ٹھارو شاہ اسلم لغاری نے ان کی کوریج پر گالیاں دی تھیں اور کیمرہ توڑنے کی کوشش کی تھی۔ پورے ضلع کے صحافی اس واقعے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی روحل کوسو نے فوری طور پر ایس ایچ او ٹھارو شاہ اسلم لغاری کو ہٹا دیا، جس پر صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ صحافیوں نے بدتمیز ایس ایچ او کو ضلع بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
0 تبصرے