وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات
وفد میں چئیر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، سید خورشید شاہ ،سید نوید قمر اور شیری رحمان شامل تھے
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی قومی سیاسی امور پر گفتگو
بجٹ 2024-2025 کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مزید مشاورت کی گئی
وزيراعظم کا کھنا تھا کھ معیشت کے حوالے سے مثبت اعشاریئے آ رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کاروباری طبقے کی طرف سے بجٹ کی توثیق ہے
ملکی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے نئے مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں
کمیٹیوں کے ذریعے مزید مشاورت جاری رہے گی : ملاقات میں اتفاق
ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔
0 تبصرے